جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل سے متعلق دائر مقدمے میں نامزد ملزم عامر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 7 مئی 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل سے متعلق دائر مقدمے میں نامزد ملزم عامر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل سے متعلق دائر مقدمے میں مفرور ملزم عامر کو گرفتار کرکے پیش کیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 13 مارچ کو مومن آباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر مقتول شاہ زیب کو قتل کیا ۔

ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزم حسین اللہ کی نشاندہی پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی کرانی ہے ۔ عدالت نے واقعہ کے چشم دید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آبادمیں مقدمہ درج ہے ۔