الکرم نے فیسٹیو کلیکشن 2018متعارف کرادیں، عائزہ خان برانڈ سفیر مقرر

پیر 7 مئی 2018 17:43

الکرم نے فیسٹیو کلیکشن 2018متعارف کرادیں، عائزہ خان برانڈ سفیر مقرر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) معروف کلاتھنگ برانڈ الکرم نے عائزہ خان کو برانڈ سفیر مقرر کرتے ہوئے فیسٹیو کلیکشن کا پہلا والیم متعارف کرادیا۔ الکرم کی شیفون، سلک، جیکارڈ کپڑے پر مشتمل کلیکشنز2018کی اب تک کی سب سے منفرد فیسٹیو کلیکشن ہے، جس کے تیار کردہ ملبوسات پر کی گئی روائتی پیچیدہ کڑھائی ان کلیکشنز کو سب سے منفرد بناتی ہے،جبکہ مارون، لال اور کوپر کلرز فیسٹیو کلیکشنز کو مزید نکھار دیتا ہے۔

متعدد سیلبریٹیز کے ساتھ کام کرنے والے الکرم نے اس مرتبہ اپنے کلیکشن کو متعارف کرانے کے لیے ایوارڈ یافتہ اداکارہ عائزہ خان کوبطور برانڈ سفیر مقرر کیا ہے،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ عائزہ خان اس کلیکشن کے لیے انتہائی موضوںبرانڈ سفیر ہیں،وہ کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی بہتری اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اور گزشتہ چند سالوں سے ناظرین کو توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئی متعارف کرائی گئی کلیکشن کا جشن منانے کے لیے عائزہ خان نے لکی ون مال کا دورہ کیا اور الکرم کی جانب صارفین میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر مال میں موجود تمام ہی شرکاء نے عائزہ خان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے نہ صرف بات چیت کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔الکرم فیسٹیول کلیکشنز تمام بڑے اسٹورز اور آن لائن دستیاب ہے۔