ہندوستان ریاستی دہشت گردی اور کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے‘

مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ حریت قائدین نے اس سازش کو ناکام بنا دیا‘ مقبوضہ کشمیر میں سکولز کی بچیاں اپنے ننھے ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر ہندوستان افواج کا مقابلہ کررہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے قتل عام کا عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود کا جماعتی ارکان،امیدواران جنرل کونسل کی تربیت گاہ سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 17:43

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام ارکان،امیدواران جنرل کونسل کی تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا تربیت گا ہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر چوہدری امجد یوسف،امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر چوہدری فرید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ آزادی کی لہر اور سفاک ہندوستانی افواج کے ہاتھوں یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 14افراد کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی امت مسلمہ کے لیے لمحفہ فکریہ ہے ،کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں مسلمان مظلومیت کی زندگی گزار رہے ہیں وہاں انسانی حقوق کے ادارے خاموش جبکہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں وہ اپنی قراردادوں پر عمل در آمد دہرا معیار ہے امت مسلمہ کو متحدہونا ہو گا ،جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرتی رہے گی کشمیریوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں انہیں آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں رکھ سکتا ،سید علی گیلانی 90سال کے ہو کر بھی 10سال کے نوجوان کی طرح میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں قائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی اور کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے مسلم اکثریت کو اقلیت میںبدلنے کی کوشش کررہا ہے ایسے میں حریت قائدین نے اس سازش کو ناکام بنا دیا مقبوضہ کشمیر میں سکولز کی بچیاں اپنے ننھے ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر ہندوستان افواج کا مقابلہ کررہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے قتل عام کا عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن رمضان المبار میں اپنا تعلق اللہ کی کتاب کے ساتھ مضبوط کریں رمضان المبار ک میں قرآن مجید کو ایک بار ترجمعہ کے ساتھ ختم کریں ،مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،سیرت النبی ؐ ،سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں اور اپنے گھر میں دینی روایات کو پروان چڑھائیں انہوں نے کہاکہ آج اگر مسلمان دنیا میں مظلومیت کی زندگی گزار رہے ہیں اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے آج اگر امت قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔