ایم ایس ایف اسلحہ کلچر اور انتشاری سیاست کی مخالفت کرتی ہے‘

کارکنان مثبت سیاسی سرگرمیوں حصہ لیں‘ راجہ اظہر ریاض

پیر 7 مئی 2018 17:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلحہ کلچر اور انتشاری سیاست کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ ایم ایس ایف کے کارکنان ایسی کسی بھی سرگرمی سے دور رہیں اور صرف مثبت سیاسی سرگرمیوں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما ایم ایس ایف راجہ اظہر ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور طلباء مسائل کے حل اور طلباء حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے مہذب اور ذمہ دارانہ انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے اور تعلیمی اداروں پرامن ماحول کو ہر صورت قائم رکھا جائے، دوسری طلباء تنظیموں کے کارکنان کی عزت کی جائے اور اختلاف رائے کو دشمنی تک ہرگز نہ جانے دیا جائے، ہمارے تنظیمی کارکنان کے کردار اور بول چال سے پتہ لگنا چاہیے کہ وہ ایک باشعور اور پڑھا لکھا شخص ہے اور اس قوم کا مستقبل ہے، کارکنان لڑائی جھگڑے، بدزبانی اور گروہ بندی سے ہر حال میں دور رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور چیئرمین یوتھ ونگ ثاقب مجید راجہ کی واضع ہدایت ہے کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان لڑائی جھگڑے اور اسلحہ کلچر سے قطعآ دور رہیں بصورت دیگر ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے کارکنان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :