دربار مائی طوطی صاحبہ کھوئی رٹہ کوٹلی کا سالانہ عرس بارڈر کی کشیدہ صورتحال باعث منسوخ کیا گیا‘ ترجمان محکمہ اوقاف

پیر مئی 17:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق دربار مائی طوطی صاحبہ کھوئی رٹہ کوٹلی پر ہونے والے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو کسی مسلکی تعصب کی وجہ سے منسوخ نہیں کیا گیادربار مائی طوطی صاحبہ کھوئی رٹہ کے بارڈر لائن پر ہونے کی وجہ سے دربار پر سالانہ عرس مبارک کی تقریبات سے قبل مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے کلیئرنس حاصل کی جاتی ہے اور اس سال مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز نے بارڈر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عرس مبارک کی اختتامی دعائیہ تقریب کی اجازت نہیں دی البتہ دربار پر غسل اور چادر پوشی کی تقاریب حسب سابق انجام پذیر ہوئیں ۔

(جاری ہے)

حالات کی بہتری پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد عرس مبارک کی شایان شان تقریب منعقد کی جائے گی ۔