وزیر اعظم سے کوئی ملاقات ہوئی نہ ٹیلی فونک رابطہ‘ افسران کی سرزنش بارے خبریں خلاف حقائق ہیں‘ کمشنر مظفر آباد ڈویژن

پیر مئی 17:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء)کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مظفرآباداورضلعی آفیسران کی سرزنش کے حوالہ سے خبروں کو خلاف حقائق قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ کمشنر مظفرآبادڈویژن ، ضلعی آفیسران کے ساتھ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔