فیصل آباد،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 11افرادگرفتار

پیر مئی 18:02

فیصل آباد،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے خصوصی مہم کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے ممبر سمیت 11افراد کو پابند سلاسل کر وادیا پکڑے جانے والے 5اشتہاریوں میں پوسٹ آفس کے بنک اکاونٹ فراڈ میں ملوث شخص بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیموں نے خصوصی مہم کے دوران فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں بڑی کارروائیاں کیں ، پکڑے جانے والا مقدمہ نمبر368/2016میں ملوث سرگودھا کا رہائشی محمد اشرف ولد صوفی نور میں پوسٹ آفس سرگودھا کے بینک اکائونٹس فراڈ میں بھی ملوث نکلا جبکہ دیگر چار اشتہاری ملزمان سمیت انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد سادہ لوح لوگوں سے بھاری رقم بٹور کر انہیں دبئی ، سعودی عربیہ ، کینیڈا بھجواکر ملازمت دلوانے کے جھانسہ کیساتھ ساتھ عمر ہ زائرین کے فراڈ میں بھی ملوث تھے مقدمہ نمبر271/14میں نوید اقبال ، 41/17اور26/16محمد فیاض خان ولد شہر یار محمد ،122/14میں جعفر علی ولد شہر یار ، 211/2009میں تنویر پکڑے جانے والے اشتہاری ملزمان میں شامل ہیں دیگر انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں 495/17میں اشرف علی ولد احمد یار ، 123/18میں جمعہ خان ولد احمد خان ، 268/18میں ناصر مجید ولد عبدالمجید سو کے قریب عمر زائرین کے فراڈ کیس میں ملوث تھا جبکہ 266/18محمد غفور ولد اللہ بخش ، 568/17فرحان الحسن ولد محمد افضل ،568/17عرفان محمود خان ولد محمد افضل خان شامل ہیں ۔