آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دورے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی کے پلان کو تبدیل کردیا گیا ہے

کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں ایف سی چیک پوسٹوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ، کمانڈنٹ غزہ بند سکائوٹس کی ہزارہ افراد کو بریفنگ

پیر 7 مئی 2018 18:02

آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دورے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کمانڈنٹ غزہ بند سکائوٹس برگیڈیئر ربنواز نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد چیف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دورے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی کے پلان کو تبدیل کردیا گیا ہے اور خاص طورپر کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں ایف سی چیک پوسٹوں میں اضافہ کردیا گیا ہے پولیس بھی ہمارے ساتھ ہیں ،انہوں نے یہ بات پیر کے روز کوئٹہ کے ایف سی مدد گار سینٹر میں ہزارہ قبائلی سے تعلق رکھنے والے عمائدین جن میں ایچ ڈی پی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ ،ہزارہ جرگہ کے چیئرمین حاجی عبدالقیوم ہزارہ ،یکجہتی قونصل کے چیئرمین ابراہیم ہزارہ ،بلوچستان شیعہ کانفرنس کے دائود آغا ودیگر ہزارہ قبائلی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور سید آغا رضا ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق ،مختلف سکولوں سے بلائے گئے بچے ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا بھی موجود تھے ،کمانڈنٹ غزہ بند سکائوٹس برگیڈیئر ربنواز نے کہاکہ کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کے بعد ایف سی سیکورٹی پلان تبدیل کردیا اور چیک پوسٹوں کی تعدا د اور پیٹرولنگ میں اضافے سمیت تجارتی علاقوں میں ناکے بڑھا دیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہزارہ ٹائون ، مری آباد ، مغربی بائی پاس ، اسپنی روڈ سمیت شہر کے حساس علاقوں میں چیک پوسٹوں کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ، موبائل اور موٹر سائیکل گشت بھی بڑھا دیا جبکہ ،تجارتی علاقوں میں روازنہ 17 مقامات پر ناکے لگادیئے گئے ہیں ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے کہاکہ دہشت گردی کی وارداتیں بڑھنے کے بعد سیکورٹی پلان تبدیل کیا ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا شہر ہے اور اسکی حفاظت کرنا تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر افراد پر بھی عائد ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت بہت بڑی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں کامیاب ہونگے ،دشمن چاہیے کتنا ہی ہوشیار ہوں وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور سید آغا رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کا فرض بنتاہے کہ کوئٹہ شہر میں جو دہشتگردی کی لہر آئی ہوئی ہے اس کو ختم کیا جائے اور لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ،حکومت ،ریاست ہوتی ہے اور تینوں کے اپنے اپنے کام ہیں ،ہمارے لئے سب سے اہم آئین ہے ،جس کے تحت پورا ملک چل رہاہے ،بلوچستان شیعہ کانفرنس کے چیئرمین دائود آغا نے کہاکہ کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کی واقع کے بعد چیف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ہزارہ برادری کیساتھ اظہار تعزیت کی جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے کہ ہم اکیلے نہیں ہے اور حکومت ہمارے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستا ن میں بلوچ ،پٹھان ، پنجاب ودیگر صدیوں سے اکھٹے رہے ہیں ہمارا دشمن باہر سے ہیں ہم ہمیشہ بھائیوں کی طرح رہے ہیں اور رہیں گے ،ایچ ڈی پی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہاکہ حالیہ دہشتگردی کے بعد کوئٹہ شہر میں جو خوف وہراس پھیل گیا تھا چیف آرمی اسٹاف ،وفاقی وزیر داخلہ ودیگر سیکورٹی اداروں کی نئے سیکورٹی پلان کی جو حکمت عملی بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے اور اب بلوچستان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔