وفاقی اردو یونیورسٹی کرپشن کیس ،ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

پیر مئی 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے کیس میں ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کرپشن دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں نامزد ملزمان سابق وائس چانسلر ظفر اقبال، ہماساجد، اظہر علی شاہ اور محمد علی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں مقدمے میں نامزد اردو یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار پیش نہیں ہوئے۔سابق رجسٹرار کی جانب سے عدالت میں ملزم کے وکلا نے موقف اپنایا کہ فہیم الدین کینسر کے مرض میں مبتلا ہے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔نیب کہ جانب ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر سیکورٹی کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔