ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے بجنور کوآپریٹو سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ خالی کرانے کا حکم دے دیا

پیر 7 مئی 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے بجنور کوآپریٹو سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری سے 14 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں بجنور کوآپریٹو سوسائٹی اسکیم 33پر قبضہ مافیا کے قبضے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دائر درخواست پر حکام کو فوری طور پر قبضہ خالی کرانے کا حکم دیا۔۔عدالت کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ایس ایس ملیر،ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی پولیس فوری رینجرز کی مدد سے قبضہ مافیا سے قبضہ خالی کرائیں۔۔عدالت نے معاملے پر اسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کو قبضہ خالی کرانے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :