اسٹیل ملز میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت نامزد ملزم ثمین اصغر کی عدم حاضری پر ملتوی

پیر مئی 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت نامزد ملزم ثمین اصغر کی عدم حاضری پر ملتوی کردی ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کرپشن میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت میں رسول بخش پھلپوٹو پیش ملزمہ ڈائریکٹر فنانس ثمین اصغر پیش نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ثمین اصغر بیماری ہے وہ لاھور میں زیر علاج ہیں جس کے باعث آج عدالت میں پیش نہ ہوسکی ۔دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استداعا کی کے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی جائیں ، عدالت نے مزید کاروائی عید کے بعد تک۔ملتوی کردی ۔نیب کے جانب سے ملزمان پر الزام ہے ملزمان نے خام مل انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قیمت میں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا۔۔نقصان پہنچایا تھا۔