ٹنڈوجام یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجیب الدین میمن کی تقرری کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ و دیگر سے جواب طلب

پیر مئی 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ٹنڈوجام یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجیب الدین میمن کی تقرری کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ،، حکومت سندھ الیکشن کمیشن اور وائس چانسلر کو21 مئی تک جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2رکنی بیچ نے ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وئیس چانسلر مجیب الدین میمن کی تقرری کے خلاف داخل پر سماعت کی جس پر عدالت نے گورنر سندھ حکومت سندھ الیکشن کمیشن اور وائس چانسلر کو نوٹیس جاری کرتے ہوئے 21 می تک جواب طلب کرلیا،درخواست گذار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کے وائس چانسلر کو 2014 میں مقررکیا گیا جس کی مدت 23 می 2018 کو ختم ہورہی ہے،،درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کے وائس چانسلر کی مدت میں غیرقانونی طورپر 4 سال کی توسیع کی جا رہی ہے جو خلاف قانون ہے۔