نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث ملتوی

پیر 7 مئی 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سندہ ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے بینچ ٹوٹ جانے کے باعث ملتوی کردی گئی۔پیر کو سندہ ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان،پاسبان اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوناتھی تاہم سماعت فاضل جج جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے دورکنی بینچ ٹوٹ جانے کے باعث نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی جانب سے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دینے تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس منیب اختراورجسٹس کیکیآغا پرمشتمل بینچ نے کررہا تھا۔۔ نیب قوانین کی تبدیلی کیخلاف ایم کیوایم پاسبان اوردیگر نیآئینی درخواست دائرکررکھی ہے جس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی محکموں اور افسران کیخلاف نیب کو کارروائی سے روکنے کیلئے بنائے گئے نئے قوانین کو چیلنج کیا گیاہے۔