پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مبشر اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

پیر 7 مئی 2018 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مبشر اعوان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مبشر اعوان نے کہا کہ 4مئی کو بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی قیادت کی جانب سے نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کرنے پر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کرنا پارٹی کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔