ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جامشورو کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے پرویز شیخ کی ہاکی گرائونڈ کوٹری آمد

پیر 7 مئی 2018 18:07

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جامشورو کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے ..
کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نگرانی میں ہوئے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جامشورو کے حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلیئے معروف اسپورٹس آرگنائزر و سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن علی بابا گورنمینٹ ڈگری کالج کوٹری پرویز احمد شیخ اسپورٹس آرگنائزرز،بیس بال، سافٹ بال،والی بال اور فوٹی کلبس کے کھلاڑیوں ظہیرالدین مگسی، زاکر علی خشک، محمد کامران شاہ،رضوان علی ملاح،جاوید علی ڈیرو, زریاب علی,امام علی میمن,سعادت علی بگھیو, بابر علی سموں اور دیگر پر مشتمل وفد کے ہمراہ ریلوے ایور گرین ہاکی گرائونڈ کوٹری پہنچ گئی.انہوں نے ڈی ایچ اے جامشورو کے نو منتخب صدر رجب علی لاکھو،سیکریٹری زاہد حسین قریشی، خازن مرزا نعیم،رائو یامین,ارشد حسین،نثار احمد،سندھ کے نمائندے قاضی وکیل الدین,محمد یونس,جبار احمد,نعمان خان, شہزاد حسین, بابرخان, شمیم خان, سلیم احمد اور دیگر عیدیداران کو بالمشافہ مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائی.اس موقع پر پرویز احمد نے نو منتخب عہدیداران کی ہاکی کے میدانوں میں پیش کردہ سابقہ خدمات کو لائق تحسین و آفرین قرار دیتیہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا.انہوں نے نومنتخب سیکریٹری زاہد حسین کی قومی سطح پر خدمات و شناخت کو نو عمر کھلاڑیوں کے لیئے حوصلہ افزا قرار دیا کیونکہ انکی حوصلہ افزائی اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوچز مرزا نعیم بیگ, قاضی وکیل الدین, مظہر پنہور, رائو یامین اور نو منتخب صدر رجب لاکھو نے سردار خان چانڈیو, فیروزگل اور دیگر کھلاڑی پیدا کیئے کہ جنہوں نے انٹرنیشنل و نیشنل اور صوبائی سطح پر کوٹری ضلع جامشورو کا نام روشن کیا..زاہد حسین قریشی نے ہر قدم پر ہمارے شانہ بشانہ کام کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر پرویز شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ یہ انہی کی کاوشیں اور سندھ کے سیکریٹری رمضان جمالی کی حوصلہ افزائی تھی کہ کوٹری سے سردار خان چانڈیو نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور یہاں کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر بورڈ اور یونیورسٹی کی نمائندگی کرنا شروع کرچکے ہیں اور اگر اسی طرح مل جل کر سیاست اور زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر کوششیں کی جاتی رہیں تو انشااللہ آئندہ بھی ہمارے کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشناس ہوتے رہیں گی.آخر میں رجب علی لاکھو نے اسپورٹس لورز کی جانب سے ڈی ایچ اے جامشورو کی حوصلہ افزائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور 12 مئی کو باقائدہ حلف برداری و استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا�

(جاری ہے)