پاک افغان باڈر سب تحصیل چاغی اور زیارت بلانوش کے قبائل نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی

پیر مئی 18:07

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمدحسنی کی کال پر پاک افغان باڈر سب تحصیل چاغی اور زیارت بلانوش کے قبائل نے چاغی میں بڑی تعداد میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ قومی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکاء نے پاک افغان باڈر چاغی بازار پر گشت کرتے ہوئے پاک فوج کے حق افغانی ماربل کھولنے پر سدرن کمانڈنٹ بلوچستان میجر جنرل سلیم باجوہ اور برگیڈیر سمیع کے شکریہ اداکرنے پر اور منظور پشتین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کی قیادت ناظم میر حاجی ضیا ء الحق محمدحسنی نے کی ریلی مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے جلسہ کی شکل اختیار کی اس موقع پر سابق ناظم چاغی میر ضیاء الحق محمدحسنی ،چیئرمین علی بیک محمدحسنی ،سید مرید شاہ بخاری، چیئرمین محمدمراد محمدحسنی ،سردار ابراہیم سمالانی ،اشرف نور محمدحسنی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم چاغی کے عوام سب سے پہلے کورکمانڈر سدرن کمانڈنٹ بلوچستان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور برگیڈیر سمیع کا انتہائی ہم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چاغی جو کہ دو ہمسایہ ممالک باڈر ایریا میں واقع ہے یہاں کے عوام پرامن اور محب وطن ہے اور چاغی میں گذشتہ کئی دنوں سے چند نام نہاد قوتیں افغانی ماربل کو ایک سازش کے تحت بند کیا ہوا تھا اور ہزاروں لوگ بے روز گار ہوئے تھے اب گذشتہ دنوں میں پاک فوج کے بلوچستان سدرن کمانڈنٹ بلوچستان میجر جنرل سلیم باجوہ نے اپنے دالبندین کے دورے پر عوام سے کئے گئے وعدوں پر اور پاک آرمی برگیڈئر سمیع کی سفارش پر افغانی ماربل کھول کرعوام کا دیرینہ مطالبہ حل کردیں آج ہزاروں لوگوں کو روز مل گئے ،انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کیافسران اور جوانوں نے دہشت گردی کیخلاف اپنی قیمتی جانوں کا قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس ہمارے قبائل اس باڈر ایریا میں پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ہمیں اس ملک اور افواج کے خلاف کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ،اننہوں نے کہا کہ یہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہی ہے کہ ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن افسوس کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا منظور پشتین اور چند دیگر عناصر پاک فوج اور ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کاروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محب وطن عوام ہر میدان میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیآخر میں میں پاک فوج بلوچستان سدرن کمانڈنٹ بلوچستان میجر جنرل سلیم باجوہ اور برگیڈیر سمیع کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چاغی میں بے روزگاری کاخاتمہ کر نے کیلئے افغانی ماربل کھول کرعوام کادل جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :