بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے، خرم دستگیر

ھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے دبا نہیں سکتا بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، سیمینار سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 18:07

بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے، خرم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے دبا نہیں سکتا بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ پیر کو وزیر دفاع نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر مسائل ہر روز سامنے آرہے ہیں۔ بھارت کو اس کے میڈیا اور فلموں کے تناظر میں نہ دیکھیں۔ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کے لئے اپنی مارکیٹ کبھی نہیں کھولے گا۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی طاقتوں کے سربراہان مملکت اپنا اسلحہ بیچنے بھارت جاتے ہیں۔

ہمیں اپنی معیشت کو تقویت اور سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبا سکتا۔ عالمی برادری بھارتی ریاست تشدد اور جبر کو نظر انداز کررہی ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں بھارت میں عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سمیت بچوں اور عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں زیادتی کرنے والوں کے حق میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔۔