ن لیگ کو سیاست سے آئوٹ کرنے کیلئے پورا جھال بچھا دیا گیا ہے، طلال چوہدری

الیکشن 2018ء میں پورے ملک کے کونے کونے سے شیر کی دھاڑ سنائی دے گی،وزیر مملکت برائے داخلہ

پیر 7 مئی 2018 18:15

ن لیگ کو سیاست سے آئوٹ کرنے کیلئے پورا جھال بچھا دیا گیا ہے، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین کو ایک گہری سازش کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے اور سیاست سے آوٹ کرنے کیلئے پورا جھال بچھایا گیا ہے ن لیگ پاکستان کے غیور عوام کی پارٹی ہے جو عام انتخابات میں مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ن لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک سے دہشت گردی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑ کر ملک میں امن وقیام بحال کیا بجلی اور گیس کے بدترین بحران کو ختم کیا ملک بھر میں موٹر ویزکے جھال بچھانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے توانائی کے بڑے منصوبے مکمل کئے الیکشن 2018ء میں پورے ملک کے کونے کونے سے شیر کی دھاڑ سنائی دے گی اس موقع پر سٹی صدر راجہ عامر اسلم، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد ارشد چوہدری ،میاں فہیم چوہدری ،چوہدری اکبر علی ٹھیکدار ،میاں عدنان ،اشرف بریلوی ،زاہد ننھا ،میاں خالد ،میاں ذوہیب ،میاں نذیر احمد ،عمران علی ،عرفان علی،مستری حنیف ودیگربھی موجود تھے۔