کوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون زخمی، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی

پیر 7 مئی 2018 18:15

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) کھوئی رٹہ سیری سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ایک خاتون زخمی پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقہ سیری خانپور میں بھارتی فوج نے اچانک سول آبادی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رخسانہ دختر عبدالغنی بٹ عمر 38 سال زخمی ہو گئی ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :