فیصل آباد،مسلح ڈاکوئوں نے تین شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کردیا

پیر مئی 18:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) مسلح ڈاکوئوں نے تین شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کردیا ،جبکہ دن دیہاڑے جڑانوالہ میں چار لاکھ روپے کا ڈاکہ دیگر تین درجن سے زائدمقامات پر چوروں اورڈاکوئوں کی لوٹ مار آن لائن کے مطابق تحصیل سٹی جڑانوالہ کے نیو بازار میں عسکری بینک کے قریب چار مسلح افراد رکشہ پر آئے انہوں نے شہری عرفان سے اسلحہ کے زور پر چار لاکھ کی رقم چھین لی ، تھانہ ساندل بار میں 30ج ب کے رہائشی عبدالغفار کو ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولیاں مار دیں جبکہ سمن آباد میں نگینہ چسکا پوائنٹ کے دو کاندار25سالہ ذیشان ولد غلام رسول سے ڈاکوئوں نے 45ہزار کی نقدی چھین لی مزاحمت کر نے پر اسے ٹانگ میں گولی مار دی ، سٹی سمندری کا رہائشی 22سالہ محمد عدیل ولد محمد رفیق اپنی والدہ اور کزن عثمان کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لماں پنڈ میں پیچھا کر نے والے ڈاکوئوں نقدی چھین کر چھریاں مار دیں جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکوئوں نے آج صبح تاندلیانوالہ بائی پاس پر عبدالحفیظ ولد محمد بوٹا اور محمد شکیل سکنہ 266گ ب کو سبز ی منڈی آڑھت پر جاتے ہوئے روک کر 20ہزار کی نقدی و موبائل فونز سے محروم کر دیا تھا نہ گڑھ میں آفتاب احمد ولد افضل سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔

(جاری ہے)

امین پور روڈ میں عثمان ، جناح کالونی میں ہاشم ، گٹ والا میں افضل ، جسوآنہ میں نعیم ، مسعود آباد میں شبیر سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل فونز دیگر سامان چھین لیا ، 408 گ ب میں مراد خان کے مویشی چور لے گئے ، سیف آباد نمبر ون گلی نمبر ون میں شفیق احمد اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے ضروری کام کے سلسلے میں گیا اور واپسی پر موٹر سائیکل نمبری FDP-4912 کی چوری کا علم ہوا‘اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

بانسوں والی گلی میں اعجاز کی گاڑی چورلے کر غائب، اسلامیہ کالج میں ساجد کے گھر سے چور قیمتی سامان لے اڑے ، محلہ فیروز پور میں گلزار ، سیال کالونی میں مہتاب کے گھروں سے بھی قیمتی سامان چور لے کر فرار ہو گئے 107ج ب میں شوکت 76گ ب میں اشرف کے مویشی چور لے کر غائب ہو گئے بھائی والا فاروق ٹائون میں نامعلوم چور خادم کے گھر کے تالے توڑ کر تین تولے زیورات ، 80ہزار کی نقدی لے اڑے محلہ عثمان غنی میں اعجاز ، گڑھ فتح شاہ میں آفتاب ، 592گ ب میں ظفر اقبال کی گاڑیاں ڈاکو چھین کر لے گئے ،جبکہ پرتاب نگر میں ہارون الرشید ، ستارہ کینال روڈ میں ظفر اقبال ، امام بارگاہ میں علی حیدر ، جمال سویٹ میں عبدالرحمان ، مکوآنہ میں جعفر کی موٹر سائیکلیں چور لے کر فرار سول لائن میں سجاد سلیم سے 48ہزار کی نقدی و طلائی زیورات چھین لئے گئے ، دیگر واقعات میں 203گ ب میں 44سالہ رخسانہ ، 86گ ب کی 29سالہ خدیجہ نے گھریلو جھگڑے پر زہر یلی گولایں نگل لیں جبکہ 67ج ب کے رہائشی اعظم نے گھر والوں سے جھگڑ کر چوہے مار گولیاں نگل لیں خ صبح سویرے سیر کے لئے جانے والی 214ر ب کی رہائشی خاتون ساٹھ سالہ کوثر زوجہ عبدالرشید کو آوارہ کتے نے دونوں ٹانگوں سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ، گھریلو نا چاقی پر شورکوٹ کی رہائشی30سالہ عظمی زوجہ انصر عباس نے خود کو آگ لگالی جسے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، لڑائی جھگڑے میں گولیاں لگنے سے دو حقیقی بھائی سہیل آباد کے رہائشی اعظم ولد گلاب دین اور محمد ارشد زخمی ہو گئے جبکہ220ر ب کے رہائشی فراز ولد عبدالرشید مخالفین کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے