افریقی ملک نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں مسلح ڈاکووں اورملیشیا کیے درمیان تصادم ،51 افراد ہلاک

پیر 7 مئی 2018 18:20

لاگوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء)افریقی ملک نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں مسلح ڈاکوو?ں اورملیشیا کے درمیان تصادم میں اکاون افراد مارے گئے،،ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ‘ملیشیا اور ڈاکوو?ں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جو وہاں پر بہت مضبوط ہیں،، ڈاکووں نے کئی گھروں کو نذر آتش کیا،، واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی نائجیریا کے شمالی علاقے میں اسی طرح کے ایک حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے،خیال رہے کہ نائیجیریا مخدوش سیکیورٹی کے حوالے سے نمایاں ممالک میں شامل ہے جہاں کئی گروہ مختلف وسائل کے حصول میں لڑائیوں میں مصروف ہیں۔