حلقہ کھڑی شریف کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، چوہدری رخسار احمد

اللہ کے فضل و کرم سے جاری ہے کھڑی شریف کی متعدہ یونین کونسلز میں ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جو رہ گے ہیں وہ بھی جلد مکمل ہو جائیں گے، ممبر قانون ساز اسمبلی

پیر 7 مئی 2018 18:20

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے جو اللہ کے فضل و کرم سے جاری ہے کھڑی شریف کی متعدہ یونین کونسلز میں ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جو رہ گے ہیں وہ بھی جلد مکمل ہو جائیں گے عوام کی خدمت ہی میری زندگی کا مقصد ہے میرے لیے تمام برادریوں کے لوگ قابل احترام ہیں انشااللہ آئندہ بھی آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا حلقہ کھڑی شریف کی عوام میرا قیمتی سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے کالس چوہدری محمد لطیف کی رہاش گا میں ایک نجی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ کی عوام نے میرا ساتھ دیا ہے میں اس عوام کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے انشااللہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو ملازمتیں بھی میرٹ پر ملیگی اور عوامی مسائل جو رہ گے ہیں وہ بھی حل ہوں گے میں نے حلقہ کی عوام کے ساتھ الیکشن میں جو واعدے کیے تھے وہ پورے کر رہا ہوں میں حلقہ کھڑی شریف کی عوام کی خدمت کیلے ہر وقت حاضر ہوں عوام کی خدمت کیلے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انھوں نے کہا کہ انفاسٹکچیر کے تحت ہر گاوں میں گلیوں کی پختگی کا کام ہو چکا ہے جو گلیاں رہ گئی ہیں انشااللہ وہ بھی جلد مکمل ہوں گئی اس موقع پر نمبر دار چوہدری محمد عالم، حاجی لطیف، ماسٹر ذوالفقار علی، چوہدری اکبر، چوہدری محمد فاضل، محمد اصغر، طارق محمود، چوہدری محمد شریف، میر داد، چوہدری خلیل احمد، چوہدری محمد حفیظ و چوہدری حاجی عبداللہ، علی اکبر صدیق ،دیگر موجود تھے ان راہنماوں نے ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے حلقہ کھڑی شریف میں ترقیاتی کام کروا کر عوام علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کر دیا ہے