فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا، افتتاحی میچ چودہ جون کو کھیلا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 18:20

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا، افتتاحی میچ چودہ جون ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) روس میں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے ستاروں کے مداحوں پر کھیل کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا، افتتاحی میچ چودہ جون کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار سرچڑھ کر بولنے لگا تو ٹیٹو فنکاروں کی چاندی ہوگئی، جنونی مداحوں نے بازں پرٹیٹو بنوا لیے۔میزبان روس گزشتہ کئی سالوں سے فیفا ورلڈکپ2018 کی تیاریوں میں مصروف ہے، روس میں ورلڈ کپ کا میلہ 14 جون سے 15 جولائی تک سجے گا،میچز 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ایک کمپنی اس بار بھی فیفا کے عالمی کپ 2018 میں استعمال ہونے والے فٹ بال فراہم کرے گی۔۔