مہاجر بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ،نہ غداری کرینگے نہ کرنے والوں کو برداشت کرینگے ، مصطفی کمال

مہاجرکارڈکھیلنے والے اس وقت کہاںتھے ،جب مہاجراپنے بچوںکوپلانے کے لیے مہنگاپانی خریدتے تھے ، چیئرمین پی ایس پی جب اس شہر کے لوگ بارشوں میں دربدر تھے تو یہ بیرون ملک رنگ رلیاں منا رہا تھایہ میئر کوکین پیتا بھی ہے اور بیچتا بھی ہے،کراچی میںاکا خیل برادری سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 18:20

مہاجر بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ،نہ غداری کرینگے نہ کرنے والوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاہے کہ مہاجربانیان پاکستان کی اولادیں ہیں،ناغداری کریں گے ،ناکرنے والوںکوبرداشت کریں گے ۔مہاجرکارڈکھیلنے والے اس وقت کہاںتھے ،جب مہاجراپنے بچوںکوپلانے کے لیے مہنگاپانی خریدتے تھے ۔کراچی میںاکا خیل برادری سے خطاب کرتے ہوئے سیدمصفطی کمال کاکہناتھاکہ میں مہاجر ہوں اور مجھے مہاجر ہونے ہر فخر ہے مگرمہاجر کارڈ کھیل کر مہاجروں کی راہوں میں کانٹے نہیں بچھانا چاہتاآج جو مہاجر کارڈ کھیل رہے ہیں وہ اس وقت کہاں تھے جب مہاجر اپنے بچوں کی پیاس بجھانے کے لیئے مہنگا پانی خرید رہا تھایہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب مہاجروں کے گھروں کے باہر کچرے کے ڈھیر لگے تھے یہ مہاجر کارڈ کھیلنے والے اس وقت اس کے دست بازو بنے ہوئے تھے جب اس نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا مہاجر بنیان پاکستان کی اولادیں ہیں جو نہ اس وطن سے غداری کریں گے اور نہ کرنے والے کو برداشت کریں گے انہوںنے کہاکہ تیس سال سے مہاجروںکے نام پرمہاجروںکوبیچاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

اس شہر کا میئر دس ارب کا حساب نہیں دے سکتا صرف میں نہیں فاروق ستار نے بھی کہا ہے جب اس شہر کے لوگ بارشوں میں دربدر تھے تو یہ بیرون ملک رنگ رلیاں منا رہا تھایہ میئر کوکین پیتا بھی ہے اور بیچتا بھی ہے مصطفی کمال نے کہاکہ وہ دن قریب ہے جب اس میئر کا گریبان پکڑ کر حساب لیں گے مہاجروں یہ تمہیں دوبارہ فروخت کرنا چاہ رہے ہیں جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگانے والوں مہاجر جاگ رہا ہے یہی نعرہ لگا کر تمہارے قائد نے تین نسلیں برباد کردی ہیں اب تم بھی ان کو برباد کرنا چاہتے ہو مصطفی کمال نے کہاکہ عامر خان مہاجر شہیدوں کا قاتل ہے میں نہی فاروق ستار بولتا ہے میں مہاجروں کے دوستوں میں اضافہ کر رہا ہوں مہاجروں کی کھوئی ہوئی شناخت واپس دلوانے کے لیئے جدوجہد کر رہا ہوں میں اس شہر کے لیئے پانی مانگ رہا ہوں جو اس شہر کے بسنے والے تمام لوگوں کے نلکوں میں بلا تفریق رنگ و نسل آئے گا انہوںنے کہاکہ آج پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اب کوئی ان کو آپس میں لڑا کر اپنی سیاست کی دکان نہی چلا سکتا آئندہ الیکشن ان منافقوں کی سیاسی قبر ثابت ہوگا آئندہ الیکشن پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور یہاں کے بسنے والوں کی بلا رنگ و نسل کی تفریق کے خدمت کرے گی کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں میں اکا خیل برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج مجھے یہاں مدعو کیا۔

#