کراچی: سی پی ایل سی نے اپریل کے مہینے میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی

فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کی11اوراغوا کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا

پیر 7 مئی 2018 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سی پی ایل سی نے اپریل کے مہینے میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کی11اوراغوا کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں پر سی پی ایل سی نے ماہ اپریل میں جرائم سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کی11 وارداتیں ہوئیں اور اغوا برائے تاوان کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ایک ہزار سے زائد شہری موبائل فون سے محروم کردئیے گئے جبکہ 1400 زائد موبائل فون چوری کیے گئے ہیں۔سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں234 موٹرسائیکلیں چھینی اور 1900 زائد چوری کی گئیں جس میں سے صرف448 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق16 شہریوں کو اسلحہ کے زور پر انکی گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ 85 گاڑیاں چوری ہوئی ہیں جس میں سے 46 برآمد کرلی گئیں ہیں۔