چیچہ وطنی کا ایک اور اعزاز

نواحی گائوں 111سیون آر کا 16سالہ محمد ابرار باری پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں بطور گول کیپر سلیکٹ

پیر 7 مئی 2018 18:23

چیچہ وطنی کا ایک اور اعزاز
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) چیچہ وطنی کا ایک اور اعزاز ۔ چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 111سیون آر کا 16سالہ محمد ابرار باری پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں بطور گول کیپر سلیکٹ ۔ تفصیلات کے مطابق محمد ابرار باری کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے ہے محمد ابرار باری کی بھر پور کوچنگ پی ای ٹی عبدالرحمن ، پی ای ٹی محمد غوث اور مشہور زمانہ پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی نے سرانجام دی ان اساتذہ کی محنت کی بدولت باری کو پاکستانی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

محمد ابرار باری کی سلیکشن اساتذہ کی بھر پور محنت اور اس کی لگن کا نتیجہ ہے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ ماسکو روس میں منعقد ہو رہا ہے شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم 9مئی کو روس روانہ ہوگی ۔ محمد ابراری باری کے والدین ، اہل دیہہ ، اساتذہ اور ٹیم ممبران اس کی سلیکشن پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے گائوں ، تحصیل چیچہ وطنی کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ابرار باری سلیکٹ ہو کر چیچہ وطنی کا نام پوری دنیا میں روشن کرئیگا۔ ہم دعا گو ہیں اللہ ابراری باری کو پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے اور ملک کا مزید نام روشن کرنے کی توفیق دے ۔

متعلقہ عنوان :