مرکز اہلسنت نور المساجد چیچہ وطنی میں جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 18:23

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) مرکز اہلسنت نور المساجد چیچہ وطنی میں جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد منعقد ہوئی تقریب کی صدارت پیر طریقت، رہبر شریعت پیر سید محسن شاہ ہاشمی بخاری ڈیرہ غازی خاںنے کی۔خطبہ استقبالیہ مفتی ظہیر احمد بابر فریدی خطیب مسجد ہذا نے دیا۔خصوصی خطاب سرمایہ اہلسنت حضرت مولانا مفتی بشیر احمد فردوسی صاحب نے کیا۔

جلسہ میں سینکڑوں معزذین علاقہ ، علماء کرام، مفتیان، مریدین پیر سید محسن شاہ الہاشمی بخاری، طلباء نے شرکت کی۔رانا محمد اجمل خاں چیئرمین بلدیہ، کیپٹن محمد حسین ٹی جے صدر کسان اتحاد گروپ ضلع ساہیوال ، ظفر اقبال انصاری صدر تحصیل پیریس کلب، ملک جاویدعلی، ڈاکٹر محمد مسعود عثماں، حاجی عبدالسلام تاج محل والے بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پیر سید محسن شاہ ہاشمی بخاری نے فارغ ہونیوالے طلباء کی دستار بندی کی۔

محمد نبیل ولد محمدرمضان،محمد ارسلان ولد محمد ارشد،محمد بلال ولد ریاض احمد، محمد اسامہ ولد منظور حسین، محمد زین ولد اللہ دتہ، محمد مشتاق ولد سجاد علی، غلام محی الدین ولد غلام شبیر، عثمان گجر ولد عطرت حسین کی پیر صاحب اور مفتی بشیر احمد فردوسی نے دستار بندی فرمائی۔جبکہ علی حسن بن اصغر علی، محمد مدثر نصیر بن نصیر بخش، توفیق حیدر ولد محمد اکرم، محمد عثمان قادری ولد اختر علی قادری، عدنان حسن ولد محمد اکبر، حافظ شہباز ولد شوکت علی، رضوان علی ولد عنایت علی، محمد شکیل ولد عبدالحمید، شاہد عمران ولد نذیر احمد، قاسم ولد منظور حسین، ثاقب ظہورولد ظہور شاہ، رانا سلمان ولد اللہ داد، حبیب الرحمٰن ولد عبدالمجید، عبدالرحمٰن ولد قربان علی، محمد الیاس ولد محمد بخش ، محمد ثقلین ولد شاہ محمد، ممتاز علی ولد مختار علی، محمد ارسلان ولد محمد ارشد، محمدنعیم ولد محمد رشید احمد کو اسناد سے نوازا گیا۔

مفتی بشیر احمد فردوسی نے اپنے خصو صی خطاب میں قرآں مجید کی فضیلت، افادیت پر دل افروز بیان فرمایا اور تمام طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ پر اور آپ کے والدین پر رب الکریم کی خاص رحمت ہے کہ اللہ نے آپ کے سینوں کواپنے نور سے بھر دیا۔ جلسہ کے اختتام پر تمام مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :