لاہور چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے بچوں کیلئے پانچ روزہ پولیو مہم شروع

پیر 7 مئی 2018 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنے والے سیاح بچوں کو پولیو کے قطر ے فراہم کرنے کی پانچ روزہ مہم شروع کر دی ہے اس سلسلے میں لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے گزشتہ روز چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنے والے سینکڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جس کیلئے لاہور چڑیا گھر میں پولیو کائونٹر کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ لاہور چڑیا گھر کی سیرکیلئے آنے والے سیاح بچوں کو پولیو کے قطروں کی فراہمی کا مقصد انہیں پولیو کے مہلک مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :