لاہور: برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں سولہ روپے اضافہ کردیا گیا

پیر 7 مئی 2018 18:23

لاہور: برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں سولہ روپے اضافہ کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں سولہ روپے فی کلو اضافہ کر دیاگیا ہے اس اضافہ کے ساتھ شہر کی اوپن مارکیٹ میں برائلرمرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 277 روپے ہو گئی ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ نو روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر اٹھتیس روپے اضافہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ رمضان المبارک کی آمد آمد بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :