صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے مختلف سیاسی شخصیات کی سیکورٹی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 7 مئی 2018 18:29

صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب کی کمیٹی برائے امن و امان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت آئی جی پنجاب مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے مختلف سیاسی شخصیات کی سیکورٹی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں طے پایا کہ مختلف وی آئی پی اور وی وی آئی پی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حالیہ قاتلانہ حملے کے مختلف پہلوئوں کی مکمل تحقیقات کرائیں جائیںگی ۔