تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں قومی وصوبائی حلقوں میں اپنے امیدواروں کے حتمی فیصلہ کیلئے انٹرویو شروع

پیر مئی 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دئیے ہیں پہلے مرحلے میں لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئے بطور امیدوار درخواست گزاروں کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں پی ٹی آئی کے انٹرویو بورڈ سے شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست چودہ مئی کو منعقد ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس پیش کی جائیگی جبکہ امیدواروں کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ کریگا اسی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی درخواستیں دینے والے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویو کئے جائیں گے۔