کان کنوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کیلئے محکمہ کے افسران کوبہت پہلے ہدایات دے

چکاہوں،حاجی میر اکبر آسکانی مزدوروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، صوبائی وزیرمعدنیات

پیر مئی 18:29

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) صوبائی وزیرمعدنیات حاجی میر اکبر آسکانی نے مارواڑ اور سنجدی کی کوئلہ کانوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی وفات پر انتہائی رنج وغم کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ کان کنوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کیلئے محکمہ کے افسران کوبہت پہلے ہی ہدایات دے چکاہوں اورمزدوروں کی قیمتی جانوں کے زیاں پر انتہائی افسوس ہے اور ان کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں انہوں نے محکمہ کے افسران اورکان کنوں کے فلاحی اداروں کوہدایت کی ہے کہ واقعے میں جان بحق افرادکے خاندانوں سے ہرقسم کی تعاون کی جائے اورزخمیوں کی محکمہ کے خرچ پر علاج کرائی جائے ، یادرہے کہ گزشتہ روزمارواڑ اور سنجدی کے کوئلہ کانوں میں کام کے دوران حادثے میں23مزدور جان بحق اور7زخمی ہوئے تھے ، صوبائی وزیرمعدنیات نے آئندہ ایسے واقعے کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :