کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے سیکیورٹیI- کے دفاترکا دورہ کیا

پیر مئی 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس مقصود احمد نے سیکیورٹی I- میں مختلف ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے کیے گئے خصوصی اقدامات پرسیکیورٹی - I سندھ پولیس کے افسران و عملے کی خدمات کو سراہا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکیورٹیI- محمد احسان ملک کے ہمراہ سیکیورٹی I-کی عمارت میں مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو نے کہا کہ افسر کی حوصلہ افزائی کے لیے افسران بالا کو سفارش کی جائے گی کہ سیکیورٹی - I لائن کو" احسان سیکیورٹی- I لائن -" کے نام سے منصوب کیا جائے ۔سیکیورٹی- I کی عمارت 1956؁ میں تعمیر کی گئی تھی اور عمارت کی تزئین وآرائش کے لیے کیے جانے والے ترقیاتی اقدامات میںپانی جمع کرنے کے لیے نیا واٹرٹینک بنایا گیا، پانی کی نکاسی کی لائن تبدیل کی گئی، عمارت اور تمام دفاتر کی مرمت اور رنگ کیا گیا، درخت لگائے گئے، کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا گیااور 8766 اسکوائرفٹ پر مشتمل کھلے میدان کو بہتر انداز میں تعمیر کیا گیاجبکہ اسلحہ خانہ کو جلد جدید طرز پراستوار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکیورٹیI- محمد احسان ملک کی آپریشنل ڈیوٹیز کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہااور سیکیورٹیI- کے افسران اور عملے کی فرائض کے دوران عمدہ کارکردگی کے سلسلے میں ان کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔بعد ازاں مقصود احمد نے ایس ایس پی سیکیورٹیI- محمد احسان ملک کو عمدہ کارکردگی کے صلہ میں شیلڈ دی۔

متعلقہ عنوان :