آل پاکستان انجمن تاجران کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پیر مئی 18:35

آل پاکستان انجمن تاجران کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے ..
لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات ہونی چاہئیں،،پاکستان کے دشمن ہمیں کمزور کرنے کے درپے ہیں، ایسے حالات میں پوری قوم کو اپنے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں طارق فیروز، میاں سلیم،نعیم بادشاہ، میاں وقار، ملک ناظم،شیخ ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور تاجر رہنما نعیم میر کے والد سلیم میر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ احسن اقبال نے بطور وزیر سی پیک منصوبے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم اچھی طرح آگاہ ہے کہ دشمن کو سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم بطور قوم متحد ہیں اور دشمن کی سازش کو نہ صر ف ناکام بنایا جائے گا بلکہ سی پیک منصوبے کو پوری قوم اپنے حصار میں لے کر مکمل کرے گی ۔