سینیٹ اجلاس، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی صحت کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا

پیر مئی 18:35

سینیٹ اجلاس، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن ..
اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے ایوان بالا مذمتی قراردادیں منظور کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وزیر داخلہ کی صحت کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن ان کے پیٹ سے گولی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک نہیں نکالی جاسکی ۔ قائد ایوان نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے حالیہ واقعات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایوان دونوں واقعات پر قراردادیں منظور کرے۔