ملک کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ ریاستی اداروں کے دفاعی نظام پر حملے کے مترادف ہے،علی اکبر گجر

ملکی سیاست میں تشدد کا راستہ نہ روکا گیا تو جمہوری نظام کا قائم رہنا مشکل ہوجائے گا،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

پیر 7 مئی 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے جرم میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو نشانے پر لے لیا گیا ہی․ ریاست میں تشدد کرنے والوں اور ان کے آقائوں کا راستہ روکنا ملکی سلامتی کے لئے ناگزیر ہوچکا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے کروڑوں کارکن اپنی قیادت کے خلاف کسی بھی عمل کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن قائد میاں محمد نواز شریف کی عدم تشدد کی سیاست نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں․ اختلاف رائے کے لئے دنیا بھر میں مکالمہ بہترین راستہ ہے لیکن بندوق کی قوت کا استعمال دنیا کے کسی مذہب کسی معاشرے میں پسندیدہ نہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ ملکی سیاست میں تشدد کا راستہ نہ روکا گیا تو جمہوری نظام کا قائم رہنا مشکل ہوجائے گا․ ملک کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ ریاستی اداروں کے دفاعی نظام پر حملے کے مترادف ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) امن کے قیام اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی․ میاں محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں اور دہشت گردی کے کلاف جامع اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی دشمن قوتوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نشانہ بنا لیا ہے تاکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو روکا جا سکی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان چوہدری احسن اقبال سمیت کسی بھی سیاسی رہنما یا کارکن کے خلاف ایسے حملوں اور اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور اہنے قائد میاں محمد نواز شریف کے اس عزم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی اور لاقانونیت کی جڑیں ہر قیمت پر کاٹی جائیں گی۔