پی ایس پی کا پیغام کونے کونے میں پھیلایا جائے گا ،یعقوب قائم خانی

پیر 7 مئی 2018 18:37

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی نوکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت یعقوب قائم خانی کے منعقد ہوا اجلاس میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ہدایت پر مشاورت پر یہ طے کیا گیا کہ پی ایس پی کا پیغام کونے کونے میں پھیلایا جائے گا اور نوکوٹ سمیت دیہی علاقوں سے رابطہ مہم شروع کی جائے نوکوٹ پی ایس پی کی جانب سے سید مصطفی کمال کی ہدایت پر رابطہ مہم کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی میں عبدالطیف احمدانی۔

(جاری ہے)

محمود بابر عرف پپو بھائی۔شکیل راجپوت۔ عبداللہ کیکے آور دلاور کے کے کو منتخب کیا گیا