Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنا کوئی پہلی بار کا عمل نہیں پیپلزپارٹی اپنا شوق پورا کرے ، صداقت علی جتوئی

پیر 7 مئی 2018 18:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر صداقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش میں مصروف ہے پیپلزپارٹی کراچی میں لسانیت اور فساد کی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہے پی ٹی آئی نے بارہ مئی کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسے کا اعلان کیا تو پیپلزپارٹی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہمارے پیچھے بھاگتی آئی تحریک انصاف کراچی میں اپنی سیاسی طاقت رکھتی ہے پیپلزپارٹی تین صوبوں اور سند ھ کے باقی اضلاع سے ناکام ہونے کے بعد اب کراچی پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامز میں پارٹی کارکنوں اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیاز علی برڑو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے لوٹ کھسوٹ کا بازار سرگرم کیا ہوا سارے ادارے کرپشن میں بکے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی سالوں سے حکومت کرررہی مگر پھر بھی ان کا نعرہ صرف روٹی کپڑا اور مکان ہی ہے لوگوں بھوک پیاس سے مررہے ہیں لوگوں کے گھروں اور زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں پیپلزپارٹی سندھ میں دودھ کی نہریں بہانے کے بعد اب کس طرح عوام کے سامنے جارہے ہیں تحریک انصاف پرامن سیاسی جماعت ہے اگر ہمارے جلسوں میں پیپلزپارٹی نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا پیپلزپارٹی میں موجود کرپٹ لوگوں کا ٹولا کراچی کو ایک مرتبہ پھر پرتشدد بنانا چاہتے ہیں کارکنان اپنے قائد عمران خان کے استقبال کے لیے بھرپور تیاری کریں کراچی کے لوگ صرف عمران خان سے محبت کرتے ہیں لسانیت کے نعرے لگانے والوں کو عوام نے پہلے بھی رد کیا اور آنے والے الیکشن میں بھی رد کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات