احسن اقبال پر حملہ ن لیگ کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاثبوت ہے، وقارحسین گورچانی

پیر 7 مئی 2018 18:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس 98کے صدر وقارحسین گورچانی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ن لیگ کی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلیوں کے ذریعے حملے کروانے والے سامنے آئیں نوازشریف کے چاہنے والے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،پہلے بھی عزم وہمت اور استقلال کا مظاہرہ کیاہے ،آئندہ بھی ہمارے سینے حاضرہیں، ن لیگ کو عوام کامقدمہ لڑنے کی سزادی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔