سید وقار حسین شاہ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید5 میچوں کے فیصلے ہوگئے

پیر مئی 18:57

سید وقار حسین شاہ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید5 میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سید وقار شاہ(سجادہ نشین بھٹ شاہ) انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید5 میچوں کے فیصلے ہوگئے‘ کورنگی جیمخانہ فٹبال گرائونڈ کورنگی ساڑھے نمبر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہزارہ محمڈن نے الواجد اسپورٹس کو باآسانی تین گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے جان شیر نے دو گول جبکہ نوریز نے ایک گول اسکور کیا۔

حریف ٹیم کا واحد گول کپتان شہزاد نی65ویں منٹ میں بنایا‘ دوسرے میچ میں ینگ آزاد کلب نے گلشن ملت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی‘ فاتح ٹیم کا واحد گول ولی نی13ویں منٹ میں اسکور کیا۔تیسرے میچ میں مسلم برادرز نے معروف کلب عرفان میموریل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی‘ چوتھا میچ گلشن اتحاد اور اسلامیہ اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا‘ جسے گلشن اتحاد نے دو گول سے جیت لیا‘ مقابلے کے دونوں گول ریاض نے اسکور کئے۔

(جاری ہے)

پانچواں اور آخری میچ کراچی کے شہرت یافتہ کلب برما محمڈن اور کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل کے درمیان کھیلا گیا برما محمڈن کے کھلاڑیوں کی جانب سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور وہ شائقین فٹبال کے لئے اس کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کے لئے وہ مشہور ہیں ان کی اس کمزوری کا کوہاٹ اسپورٹس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دو گول سے کامیابی اپنے نام رقم کی‘ ان میچز کو جمیل اجمیری اور فاروق نے چوہدری اقبال‘ جمیل ناز اور کامران خان کی معاونت سے سپروائز کیا۔