او پی سی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا ہے‘افضال بھٹی

دنیا بھر میں موجود اوورسیز پاکستانی او پی سی کی کمپلینٹ ویب پورٹل پر اپنی شکایات کا آن لائن اندرج کراسکتے ہیں

پیر 7 مئی 2018 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کمشنر او ور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہاہے کہ او پی سی نے سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا ہے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی معاونت سے جدید کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے جہاں اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کاآن لائن اندرج کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی اپنی مشکلات کے ازالے اور شکایات درج کرانے کیلئے ویب سائیٹ www.opc.punjab.gov.pk یا کمپلینٹ پورٹلwww.ospc.punjab.gov.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں یا ذاتی طورپر1 ،کلب روڈ،جی او آر ون لاہور تشریف لاسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن+92-42-111-672-672 یا اضلاع میں موجود ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوںسے رابطہ کر کے بھی شکایات رجسٹرڈکرائی جا سکتی ہیں، ان شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جاتا ہے۔