ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے مراکز کا اچانک دورہ ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام عارف

پیر 7 مئی 2018 19:01

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے مراکز کا اچانک دورہ ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے گزشتہ روز بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے مراکز گورنمنٹ گرلز اسلامیہ کالج قصور اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلاًجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے امتحانی مراکز کے مختلف کمروں کا معائنہ کیا اور امتحان میں شریک امیدواروں کی رولنمبر سلیپں چیک کیں ۔ انہوں نے مراکز میں سیکورٹی ، امیدواروں کے پینے کیلئے پانی کی فراہمی اورکمروں میں روشنی کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر سپریٹنڈنٹس امتحان اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں ۔امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :