چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ بر آمدات کی نسبت درآمدات میں اضافہ

متعلقہ ممالک سے چین کی درآمدات کی کل مالیت 666 بلین امریکی ڈالر پر پہنچ گئی

پیر 7 مئی 2018 19:07

چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ بر آمدات کی نسبت درآمدات میں اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) چین کیبیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک کے ساتھ بر آمدات کی نسبت درآمدات میں تیزی کے ساتھ اضافہ،متعلقہ ممالک سے چین کی درآمدات کی کل مالیت 666 بلین امریکی ڈالر پر پہنچ گئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2017 میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک سے برآمدات کی نسبت درآمدات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی اطلاعاتی مرکز کے تھنک ٹینک کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک سے چین کی درآمدات کی کل مالیت 666 بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ سالانہ 20 فیصد کا اضافہ ہے ۔اسی سال کے دوران ان ممالک کو چین کی برآمدات کی کل مالیت 774.26 بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ اس سال میں 8.5 فیصد اضافہ ہے .رپورٹ بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ 71 ممالک کا احاطہ کرتی ہے جو موجودہ تجارتی خاکے کا خلاصہ ہے اور مستقبل کے رجحانات کو پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :