ْ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں، تاخیر ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،لیاقت بلوچ

ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کی قیادت یاکسی کارکن کا نام پاناما کی آف شور کمپنیوں میں شامل نہیں، نہ ہی یہ لیڈرز نیب زدہ ہیںصاف ستھری قیادت کو سامنے لائیں گے، ایم ایم اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 19:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان ایم ایم اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کی قیادت یاکسی کارکن کا نام پاناما کی آف شور کمپنیوں میں شامل نہیں ہے نہ ہی یہ لیڈرز نیب زدہ ہیںصاف ستھری قیادت کو سامنے لائیں گے عام انتخابات 2018میں اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیںانتخابات میں تاخیر ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے متحدہ مجلس عمل کا مقابلہ آیندہ الیکشن میں سیکولر،لبرل طبقہ اور کرپشن زدہ لیڈرز سے ہوگا ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اس کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے الیکشن میں باکردار، دیانتدار اور دین سے محبت کرنے والی قیادت صرف ایم ایم اے ہی دے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم این اے اورایم پی ایز نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے نوازشریف کے مسائل حل کرنے پر زیادہ توجہ دی ہے جس کے باعث حلقہ کے عوام کے مسائل میں اضافہ ہواہے جس کاخمیازہ انہیںآئندہ انتخابات میں بھگتناہوگا لاہورمیں ہونے والاایم ایم اے کا 13 مئی کا جلسہ دین بیزار قوتوں کے خلاف اعلان جنگ ثابت ہو گا اس جلسہ عام کے اعلان اور ایم ایم اے کے میدان میں آتے ہی سیکولر، لبرل اور کرپشن زدہ پارٹیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں شفاف اور غیر جانبدار نگران حکومتوں کے قیام کے لیے بھی ضروری ہے کہ صاف ستھری اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو ہی عبوری حکومت میں لایاجائے تاکہ منصفانہ انتخابات کاعمل بروقت ممکن ہوسکے جس انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے،اب وہ دیانتدار،باکردار اور محب وطن قیادت کو برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیںانہوں نے کہاکہ انتخاب اور احتساب کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہئے جس نے بھی کرپشن کی ہے اُسے عبرت ناک سزاملنی چاہئے کرپٹ افراد سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے پاکستان کو خوشحال بناناوقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔