امریکاجوہری معاہدے سے دستبرادا ر ی کی صورت میں خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے، ایران کی وارننگ

امریکا عالمی جوہری معاہدے سے دستبرادا ر ی کی صورت میں خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے،ایرانی صدر حسن روحانی

پیر 7 مئی 2018 19:11

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا عالمی جوہری معاہدے سے دستبرادا ر ی کی صورت میں خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے،معاہدے سے دستبرداری پر امریکہ کو ایسا پچھتاوا ہو گا جس کی ماضی میں مثال نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے امریکا کو عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے خبردار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کی صورت میں امریکا اس قدر پچھتائے گا، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلیں۔ ان کے مطابق اس پیش رفت کا نتیجہ جنگ کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ٹرمپ آئندہ چند روز میں ہی ایران سے متعلق فیصلہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :