روہنگیا بحران مسلمانوں کی نسل کٴْشی قرار، او آئی سی

روہنگیا مسلمانوںسے روا سلوک بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،او آئی سی اعلامیہ

پیر مئی 19:12

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے روہنگیا بحران کو مسلمانوں کی نسل کٴْشی قرار دے دیا،،روہنگیا مسلمانوںسے روا رکھا جانے والا سلوک بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مسلم ممالک کی اس تنظیم کے بنگلہ دیش میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں روہنگیا بحران کو نسل کشی بھی قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی برادری سے یہ بحران حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر یہ مسئلہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائے گا۔