نائیجیریا،مسلح ڈکیتی حملے،45افراد ہلاک

ڈاکوئوں نی3 گھنٹے تک لوٹ مار اور لوگوں کا قتل عام جاری رکھا، پولیس حکام

پیر 7 مئی 2018 19:12

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) نائیجیریا کی ریاست کادونا میں مسلح ڈکیتوں کے حملے میں پینتالیس افراد کو ہلاک کر دیا گیا،حملہ آوروں نی3 گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کا قتل عام جاری رکھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کے ایک گاؤں پر مسلح ڈکیتوں کے حملے میں45 پینتالیس افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر وہ تھے، جو گاؤں کی چوکیداری و نگرانی میں شریک تھے۔افریقی ملک نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے اسی نام کے دارالحکومت کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک گاؤں گواسکا پر حملہ کر کے منظم جرائم پیشہ گروہ کے اراکین نے کم از کم45 افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔ کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تین گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی۔گاؤں پر حملہ کر کے حملہ آوروں نے خاص طور پر ایسے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہلاک کیا، جو لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے اور گاؤں کے دفاع کی ل?ے مہم پر آمادہ کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں گلیوں اور جھاڑیوں میں سے برآمد ہوئی ہیں۔ یہ حملہ چھ مئی کی سہ پہر کیا گیا۔نائجیریا کے مختلف دیہات میں جرائم پیش گروہ پولیس کنٹرول سے آزاد خیال کیے جاتے ہیں۔زام فارا ریاست سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ کو مویشیوں کی چوری، راہزنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی نائیجریا میں ایسے ہی ایک حملے میں دو درجن سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :