حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیرکو تعمیروترقی کے لحاظ سے ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے، راجہ مقصود خان

پیر 7 مئی 2018 19:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) آزادجموںوکشمیرقانون سازاسمبلی کے سابق ممبروضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیرکو تعمیروترقی کے لحاظ سے ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے، آزاد کشمیر کی مین سڑکات اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیرہورہی ہیں۔

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور ان کی ٹیم عوامی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے جس کے ثمرات بلاتخصیص عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ پورے آزادکشمیرمیں تعمیرترقی کے کام تیز رفتار سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کوعوام کابھرپور اعتماد حاصل ہے۔ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان وعہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں اپنے منشور پرعمل کرتے ہوئے عوامی مسائل ان کی دہلیز پرحل کررہی ہے۔بلاتخصیص برادری وعلاقہ تعمیروترقی کے کام شروع ہیں، اب سرکاری نوکریاں بھی میرٹ پراہل لوگوں کودی جارہی ہے،کسی کی حق تلفی کسی صورت نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت صحت،تعلیم، پانی ،بجلی ،سڑکات سمیت عوامی فلاح وبہبود کے کام ترجیح بنیادوں پرکررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ متاثرین ایل او سی کے لیے حکومت کی طرف سے پیکج اور کمیونٹی بنکرز احسن اقدام ہیں جس سے ایل او سی پررہنے والوں کی جانوں کوتحفظ ملے گا۔