نظامت برقیات کوٹلی کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو 9مئی کو النور میرج ہال میں ہونگے

پیر 7 مئی 2018 19:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) نظامت برقیات کوٹلی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 09 مئی کومنعقد ہونے والے ٹیسٹ انٹرویوبمقا م النورمیرج ہال انڈسٹری ایریاکوٹلی میں صبح نوبجے منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

جملہ امیدواران کوبذریعہ پریس ریلیز مطلع کیاجاتاہے کہ وہ ٹیسٹ انٹرویومیں شرکت کے لیے 09 مئی کوالنورمیرج ہال انڈسٹری ایریاکوٹلی پہنچ آئیںجہاں ان سے ٹیسٹ انٹرویولیاجائے گا ۔

امیدواروں کواپنے ساتھ موبائل ،کیلولیٹر اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی نہ ہی وہ کوئی ایسا مواد ساتھ لائیں گے جس سے انھیں ٹیسٹ میں مدد مل سکے ۔امیدواران اپنے ساتھ تحریری پرچہ کے حل کے لیے ایک عدد گتہ اور پنسل ،پن وغیرہ لاسکتے ہیں۔یہ بات ناظم برقیات سرکل کوٹلی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :