کراچی ،تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پیر 7 مئی 2018 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کے ڈالمن مال، کلفٹن میں منعقدہ تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، ملکی اور غیر ملکی شہریوں سمیت سیکڑوں خاندان ثقافتی میلہ کا رخ کیا اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لئے تحائف کی خریداری کی اور دیہی علاقوں کی ہنر مند خواتین کو خوب داددی،شہریوں نے ہاتھ سے بنی گھریلو مصنوعات، ملبوسات، اجرک ، فرنیچر، ڈیکوریشن پیسز، خالص چمڑے سے بنے ہینڈ بیگ، بیڈ شیٹس اور دیگر ثقافتی اشیامیں بھرپور دلچپسی لی، اس موقع پر لوگ فنکاروں نے گیت اور روایتی رقص پیش کیا، میلے میں ہنر مند خواتین کا کام رکھا گیا تھا، شہریوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس تسلسل کے ساتھ منعقد کئے جائیں تاکہ دیہی علاقوں کی ہنر مند خواتین کو بااختیار بنایا جائی اور انہیں اپنی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکی، ان کا کہنا تھا کہ اس سے سندھ کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت کی مالی معاونت سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمی، ثقافتی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرسو کا قیام عمل میں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سرتیوں سنگ کرافٹس کے تحت کواتین کو بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس سے مڈل مین کا کردار ختم کیا گیا ہے، تاکہ ہنر مند خواتین کو ان کی محنت کا صلہ مل سکی ۔

سرسو کے سی ای او ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دس ہزار خواتین کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تربیت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران خواتین کی تیار کی گئی اشیاسے خاصی آمدنی ہوئی جس میں سے پورے کا پورا خواتین کو منافع دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ قومی اور عالمی سطح پر بھی منعقد کئے جائیگے۔

متعلقہ عنوان :